گلگت بلتستان کے نامزد نگران وزیراعلیٰ شیرجہاں میرایک بنکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں انتظامی معاملات میں بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے 1970ءمیں کراچی نیورسٹی سے بی کام کیا اور 1976ءمیں قراقرم کوآپریٹوبنک میں منیجر تعینات ہوگئے کچھ ہی عرصے بعد بینک کے جنرل منیجر بنے اوربینک کو اپنے پا ﺅ ں میں لاکھڑا کیا ۔شیرجہان میرنے 1989ءمیں انسٹیٹوٹ آف بینکرز پاکستان سے بینکنگ کاڈپلومہ حاصل کیا ۔ فیڈرل بینک فار کو آپریٹیوز اسلام آباد کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن بھی رہے اس کے علاوہ نیشنل کوآپریٹیو یونین آف پاکستان کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں شیر جہان میر ماہر اقتصادیات ہونے کے سبب ملکی اخبارات اوررسالوں میں کئی مضامین بھی لکھتے رہے ہیں ۔ 1985ءمیں انسٹییٹوٹ آف بینکرز سے کو آپریٹیو بینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی 1986ءمیں تھالی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں ایسوسی ایشن آف کوآپریٹیو کریڈٹ یونین کے تحت سمینارمیں شرکت کی اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کی ۔ نومبر 1993ءمیں جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ہونے والے ایگری کلچر کوآپریٹیوزسمینار میں ملک کی نمائن...