Skip to main content

How to keep mind fresh


fresh mind  
نیویارک : عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے، ہم چیزیں بھولنے لگتے ہیں اور معمے حل کرنا ماضی جیسا آسان کام نہیں رہتا۔ اگرچہ بڑھاپے کے عمل کو واپسی کا راستہ دکھانا تو ممکن نہیں مگر اپنے ذہن کو ضرور ہم ہر عمر کے مطابق فٹ رکھ سکتے ہیں۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آن ایجنگ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق اکثر افراد اس بات سے لاعلم ہیں کہ دماغ کو کیسے صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔تو اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو یہ چند سادہ ورزشیں کافی مددگار ثابت ہوں گی۔
دماغی گیمز کھیلنا
جی ہاں اگر آپ روزانہ اخبارات میں کراس ورڈز یا دیگر معموں کو حل کرنے کے شوقین ہے تو یہ عادت آپ کے دماغ کیلئے فائدہ مند ہے، بنیادی ریاضی اور اسپیلنگ اسکلز کی مشق جیسے دماغی کھیلوں کا مطلب یہ ہے آپ اپنے دماغ کو زیادہ چیلنج دے رہے ہیں جو اسے تیز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ورزش
جسمانی ورزشیں درحقیقت دماغ کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، روزانہ 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک ورزش جیسے یوگا، چہل قدمی، سائیکلنگ، تیراکی اور دیگر وغیرہ بہت آسان بھی ہیں اور تفریح سے بھرپور بھی، جس سے دماغ کو گرمی کے موسم سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
صحت بخش خوراک
خوراک میں صحت بخش اجزاءکا استعمال ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہوتے ہیں، مضر صحت اجزاءجیسے کیفین ، تمباکو نوشی اور الکحل کا استعمال محدود تو کرنا ہی چاہئے، زیادہ نمک کھانے سے بھی بچنا اہئے کیونکہ یہ ذیابیطس، ہائی بلڈپریشر اور فالج جیسے امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
سماجی طور پر متحرک رہنا
دن بھر میں کچھ منٹ اپنے دوستوں سے کسی بھی موضوع پر بات کرنے کیلئے وقت نکالیں، اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے گھلنا ملنا دماغ کو چوکنا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
روزانہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرنا
یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے جیسے کھانے پکانے کی کوئی نئی ترکیب پڑھ کر اسے سیکھنے کی کوشش کرنا یا کسی نئے لفظ کا مطلب سمجھنا یا اپنے دفتر جانے کیلئے نیا راستہ اختیار کرنا۔ اپنی معمول کی روٹین سے باہر نکل کر کچھ نیا کرنا آپ کے دماغ میں ایک نیا جوش پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
نئی زبان سیکھنا
تحقیقی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایک سے زائد زبانوں سے واقفیت ایک بوڑھاپے میں صحت مند دماغ کا سبب بنتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ دماغ کو مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
ڈاکٹر سے بات چیت
اگر آپ کی عمر 55 سال سے اوپر ہے تو اپنی دماغی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے چیک اپ کرواتے رہیں، کیونکہ اکثر ذہنی امراض کا آغاز 55 سال کی عمر کے بعد ہی ہوتا ہے۔
پڑھنا
کتابوں سے لیکر بلاگز یا تازہ ترین خبریں پڑھنے تک سب کچھ کے ساتھ مطالعہ آپ کے دماغ کو نئے الفاظ سیکھنے اور یاداشت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
زیادہ پانی پینا
روزانہ کم از کم چھ سے 8 گلاس پانی کا استعمال صحت مند دماغ کیلئے بہت ضروری ہے۔
موسیقی سننا
موسیقی سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، اور موسیقی سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے ، جبکہ ڈیمنیشیا جیسے دماغی مرض پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

قصہ ابھی حجاب سے آگے  نہیں   بڑھا  Qissa abih قصہ ابھی حجاب سے آگے نہیں بڑھا   میں آپ ، وہ جناب سے آگے نہیں بڑھا Qissa Abhi Hijab Se Aage Nahin Barha, Main Aap, Wo Janab Se Aage Nahin Barha.. مدت ہوئی کتاب محبت شروع کیے  لیکن میں پہلے باب سے آگے نہیں بڑھا Muddat Hui Kitab-e-Mohabat Shuroo Kiye, Lekin Main Pehle Baab Se Aage Nahin Barha.. لمبی مسافتیں ہوں مگر اس سوار کا  پاؤں ابھی راقاب سے آگے نہیں بڑھا Lambhi Musaftain Hain Magar Is Sawaar Ka, Paaon Abhi Rakaab Se Aage Nahin Barha.. لوگوں نے سنگ و خشت کے قلعے بنا لیے  اپنا محل تو خواب سے آگے نہیں بڑھا Logon Ne Sang-o-Khasht K Qiley Bna Liye, Apna Mehal To Khwab Se Aage Nahin Barha.. وہ تیری چال ڈھال کے باری میں کیا کہے  جو اپنے احتساب سے آگے نہیں بڑھا Wo teri chal dahl kay bari mai kiya kahy Jo Apne Ehtisab Se Aage Nahi Barha.. طول ای کلام کے لیے میں نے کئے سوال وہ مختصر جواب سے آگے نہیں بڑھا Tool-e-Kalaam K Liye Maine Kiye Sawa...

Top fresh list of Social Bookmarking sites updated with high PR

          Are you looking for high PR social Bookmarking sites? Surely You are looking for High PR sites. Here is the list social bookmarking sites. As you know that any SEO professional would tell you Social bookmarking is the best way to promote your site and drive maximum traffic. I create this list specially for you to drive huge traffic for your site. This is my struggle to make the best for you.                  Today, I am going to share top 155 High PR Social  Bookmarking sites list You can easily find these and register yourself for instant and mass bookmarking! Here are some Top High Bookmarking Sites List  10-01-2014.        I hope these sites will help your sites to drive huge Traffic. S.No         Social Bookmarking sites                    PR               ...
Tuje se Muhabbat teri awoqat ce ziyadah ki thi Ab  Bat  Nafrat  ki  hy  Soch  Tera  kiya  hoga